Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

پاکستان کو جنگی طیاروں کی فروخت

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • پاکستان کو جنگی طیاروں کی فروخت






    بش انتظامیہ نے امریکی کانگریس کو بتایا ہے کہ پاکستان کو 18 جیٹ طیاروں کی فروخت کی منظوری دی جا چکی ہے۔
    پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت پانچ ارب ڈالر کی اسلحہ ڈیل کے تحت کی جا رہی ہے۔ اس ڈیل میں پاکستان کے پاس پہلے سے موجود 26 ایف سولہ جنگی طیاروں کی جدید کاری اور دیگر انتظامی مراعات شامل ہیں۔
    امریکی کانگریس 30 روز کے اندر پاکستان کو پیش کی جانے والے اس اسلحہ ڈیل کو مسترد کر سکتی ہے۔
    سٹیٹ ڈیپارٹمینٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دی جانے والی ان مراعات کا انڈیا کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
    سینیٹ کی فارن ریلیشن کمیٹی نے جمعرات کے روز گھنٹے سے بھی کم وقت میں دو کے مقابلے میں سولہ کی اکثریت سے جوہری تعاون کے معاہدے کی توثیق کر دی تھی۔
    سٹیٹ ڈیپارٹمینٹ کی ترجمان جولی ریسائیڈ کے مطابق پانچ ارب ڈالر کی اس ایف سولہ ڈیل کا انڈیا کے ساتھ ہونے والے جوہری تعاون کے معاہدے سے کوئی تعلق نہیں۔

    ترجمان کے مطابق ایف سولہ ڈیل امریکی کی طرف سے پاکستان کے ساتھ سٹریٹیجک شراکت کو آگے بڑھانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہے۔


  • #2
    Re: پاکستان کو جنگی طیاروں کی فروخت

    read ur title .. what is in i cannt read the boxes :cc:
    fake business deals were the show up to people of the entire world :(
    Visit My Early PS Work
    You Are Welcome To Comment

    Comment

    Working...
    X