Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

تمام متحارب دھڑے متحد ہوجائیں افغان طالبان کے امیرکا پیغام

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • تمام متحارب دھڑے متحد ہوجائیں افغان طالبان کے امیرکا پیغام

    افغان طالبان کے امیرملا اخترمنصورنے تمام دھڑوں کواختلافات ختم کرنے اوران کی قیادت میں متحدہوکر افغان حکومت کے خلاف لڑنے کاپیغام دیاہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق میڈیا میں تقسیم کیے جانے والے پیغام میں افغان طالبان امیر نے دعوی کیا کہ طالبان یہ جنگ جیت رہے ہیں اورپہلے کے مقابلے میں بہت بہترحالت میں ہیں۔

  • #2
    Re: تمام متحارب دھڑے متحد ہوجائیں افغان طالبان کے امیرکا پیغام

    واضح رہے کہ سابق طالبان سربراہ ملا عمر کی رواں سال جولائی میں طبعی موت کی خبر آنے کے بعد شوریٰ نے ملا اخترمنصور کو قیادت سونپی تھی جس کے بعد افغان طالبان دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئے اور ملاعمر کے قریبی ساتھی ملا محمد رسول نے ملا اخترمنصور کی قیادت ماننے کی مخالفت کی اور اپنا نیا دھڑا بنا لیا تھا۔۔ ان افغان طالبان کے دو نوں گروپوں میں گھمسان کی لڑائی آج تک جاری ہے جس میں سیکڑوں جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں۔ ملا اختر منصور کی جانب سے امارت سنبھالنے کے بعد طالبان کے متحارب گروپوں کے مابین اختلافات اور دشمنی کی خبر یں باقاعدگی سے اخباروں اور میڈیا کی سرخی بنتی رہیں ۔ماہرین ایک طویل عرصے سے طالبان میں اختلافات اور تقسیم کی جانب اشارے کر رہے تھے تاہم یہ پہلی مرتبہ ہے کہ یہ دشمنی اس طرح کھل کر سامنے آئی تھی۔ طالبان کمانڈروں کی جھڑپیں اس بات کا پتہ دیتی ہیں کہ طالبان میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔
    گزشتہ سال، دسمبر میں افغان حکام اور چینی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ملااختر منصور پاکستانی شہر کوئٹہ میں ایک جھڑپ کے دوران شدید زخمی ہوگئے تھے جو بعدازاں ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔ افغان طالبان کی طرف سے ملااختر منصور کی وفات کی خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

    ملا منصور اور ان کے اندرونی دائرے دو سال کے لئے ملا عمر کی موت چھپاتے رہے۔ کیا ملا منصور کے اندرونی دائرے اب ملا منصور کی موت چھپا رہے ہیں؟ انکو تین ماہ سے تو کسی نے نہیں دیکھا؟ اور انکے نام سے پیغام جاری کر رہے ہیں۔ جس گروپ میں قائدانہ صلاحیتیں، اور آپس میں پر امن ماحول قائم رکھنے کی صلاحیت ہن ہو وہ افغانستان پر حکومت اور افغانستان کے عوام کو پر امن ماحول کیسے فراہم کریں سکتے ہیں؟ یہ سب سے بھیانک خیال یا خواب ہے ! یہ صورت حال افغانستان کی قومی سلامتی کے لئے خطرناک اور بہت تشویشناک ہے کیونکہ یہ صورت حال ، افغانستان کو ایک بار پھر داخلی جنگ کی آگ میں جھونک سکتی ہےجو کہ خطہ میں امن کے لئے کوئی نیک فال نہیں ہے

    Comment

    Working...
    X