کینیڈا کے نو منتخب وزیراعظم رنگا رنگ شخصیت کے مالک
Canada kay nomuntakhib wazeer-i-azam ranga rung shaksheyat kay malik
اوٹاوا.......کینیڈا کے نو منتخب وزیر اعظم جسٹن ٹرودو نوجوانوں، خواتین اور اقلیتوں میں بہت مقبول ہیں، ایک منفرد لیڈر ہیں جو مسجد بھی جاتے ہیں
اور شادیوں میں بھنگڑا بھی ڈالتے ہیں۔
آج امریکی صدر رچرڈ نکسن زندہ ہوتے تو بہت خوش ہوتے، انہوں نے جس بچے کی پیدائش پر یہ پیش گوئی کی تھی کہ وہ بڑا ہو کر کینیڈا کا وزیر اعظم بنے گا، وہ کنیڈا کا وزیراعظم بن گیا۔
جسٹن ٹروڈو نے تینتالیس سال کی عمر میں کینیڈا کا وزیر اعظم منتخب ہو کر اپنے والد اور کینیڈا کے ہر دلعزیز وزیر اعظم پیئر ٹروڈو کی میراث کو زندہ کر دیا۔ وہ اپنے والد ہی کی طرح خوش شکل اور ہزاروں خواتین کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔
اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وہ کینیڈا کو امریکی اثر ورسوخ سے آزاد، اس کی علیحدہ شناخت برقرار رکھنے کے نظریے پر گامزن ہیں۔ اسی لیے منتخب ہوتے ہی انہوں نے شام سے اپنے جنگی طیارے واپس بلانے کا اعلان کیا۔
ان کے والد پاکستانی وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو سے بہت متاثر اور ان کے قریبی دوست تھے۔ امید کی جا سکتی ہے کہ وہ پاکستان سے تعلقات مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔
جسٹن ٹروڈو اپنے رنگ برنگے کیریئر کے باعث کینیڈا کے عوام سے بہت قریب سمجھے جاتے ہیں۔ وہ ہائی اسکول ٹیچر اور اسنو بورڈ انسٹرکٹر ہونے کے علاوہ بار ٹینڈر، کلب بائونسر، اداکار اور باکسر بھی رہ چکے ہیں۔ جوانی میں جسٹن ٹروڈو نے ایک چیریٹی کے لیے اپنی قمیض اتار کر شائقین سے دو ہزار ڈالر بھی جمع کیے تھے۔
source-Geo news