Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

افغانستان میں فٹ بال میچ کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • افغانستان میں فٹ بال میچ کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے

    افغانستان میں فٹ بال میچ کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے
    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوب مشرقی صوبے پکتیکا میں فٹ بال میچ کے دوران کئے جانے والے خود کش حملے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے، دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرلاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
    مقامی حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے گاڑی گراؤنڈ میں لے جا کر دھماکے سے اڑادی جب کہ حملہ آور کا اصل ہدف مقامی حکومتی عہدیدار تھے جو اس وقت میچ دیکھ رہے تھے۔
    واضح رہے کہ گزشتہ سال اسی صوبے میں والی بال میچ کے دوران دوران دھماکے کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
    http://www.express.pk/story/394804

    خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں یہ اقدام کفر ہے.اسلام ایک بے گناہ فرد کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے اور سینکڑوں ہزاروں بار پوری انسانیت کاقتل کرنے والے اسلام کو ماننے والے کیسے ہو سکتے ہیںمعصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا، قتل و غارت کرنا، خود کش حملوں کا ارتکاب کرنا اورپرائیوٹ، ملکی و قومی املاک کو نقصان پہنچانا، مسجدوں پر حملے کرنا اور نمازیوں کو شہید کرنا ، عورتوں اور بچوں کو شہید کرناخلاف شریعہ ہے۔ علمائے اسلام ایسے جہاد اور اسلام کو’’ فساد فی الارض ‘‘اور دہشت گردی قرار دیتے ہیں جس میں بے گناہمردوں ،عورتوں اور بچوں کو شہید کیا جائے ،ایسا جہاد فی سبیل اللہ کی بجائے جہاد فی سبیل غیر اللہ ہو گا ۔عورتوں اور بچوں کا قتل اسلامی تعلیمات کے مطابق حالت جنگ میں بھی جائز نہ ہے۔نیز یہ ملا عمر کے حکم کی خلاف ورزی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ عورتوں اور بچوں کو ہلاک نہ کیا جائے۔

  • #2
    Re: افغانستان میں فٹ بال میچ کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے

    اقبال جہانگیر کا بلاگ:
    افغانستان میں فٹ بال میچ کے دوران خودکش حملہ، 9 افراد ہلاک
    https://awazepakistan.wordpress.com

    Comment

    Working...
    X