Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

صرف اور صرف امن مزاکرات!

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • صرف اور صرف امن مزاکرات!

    ملا عمر کے کے اہل خانہ بیٹے ملا یعقوب اور بھائی ملا عبدالمنان کا نئے امیر ملا اختر محمد منصور کی حمایت سے افغان طالبان قیادت اور بالخصوص ملا آختر محمد منصور کی پوزیشن مضبوط ہو جائے گئی۔ ملا اختر محمد منصور اپنے عہدے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور یہ بھی کہ وہ اس کے ذریعے سے ملا عمر کی موت کے بعد ملتوی ہونے والے امن مذاکراتی عمل کی بحالی کی راہیں پھر سے ہموار کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

    افغان طالبان کے نئے لیڈر ملا اختر محمد منصور بھی مذاکرات کے حامی ہیں اور ملک میں امن قائم کرنے کے لئے کابل حکومت کو قبول کرنے پر آمادہ ہیں۔ افغان طالبان کو ملک میں امن و استحکام حاصل کرنے کا نیا موقع ملا ہے۔ اسطرح افغان طالبان امن عمل کا حصہ بن کر خودمختار اور متحد افغانستان کے سیاسی نظام میں شامل ہوسکتے ہیں جسے بین الاقوامی برادری کی حمایت بھی حاصل ہوگی ۔ موجودہ ماحول میں مذاکرات کا جاری رہنا بذات خود ایک بڑی کامیابی ہو گی جوکہ افغانستان اور خطے میں تشدد ختم کرنے اور استحکام کا باوثوق طریقہ ہے۔ اسلام جنگ و جدل کا نہیں بلکہ امن و اصلاح کا دین ہے۔ اسلام ایک ایسا دین ہے جو خود بھی سراپا سلامتی ہے اور دوسروں کو بھی امن و سلامتی کی تعلیم دیتا ہے۔

Working...
X