Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

داعش اور طالبان

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • داعش اور طالبان

    داعش اور طالبان
    داعش) دولت اسلامیہ خراسان صوبہ) اور طالبان، دونوں ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں، دونوں مسلمانوں،پاکستان و افغانستان اورخطے کے امن کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں اور ان تمام تنظیموں میں دہشتگردی و سفاکی کا عمل مشترکہ ہے۔یہ تمام دہشتگرد انسانیت کے سب سے بڑے دشمن ہیں اور تباہی و بربادی ان کا طرع امتیاز ہے اور قتل و غارت ان کا وصف ۔
    طالبان و داعش دونوں میں ایک قدر مشترکہ ہے ،وہ ہے خونخواری و بے رحمی اور بے گناہوں مسلمانوں کا ناحق خون بہانا۔ داعش اور طالبان مسلمانوں میں فرقہ دارانہ فسادات کروانا چاہتے ہیں. طالبان اور داعش جیسی تنظیموں کے باعث مسلمانوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔
    داعش پاکستان اور افغانستان پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے خاص طور پر اس وقت جب امریکی افواج افغانستان سے نکل رہی ہیں، اگر اس کو کنٹرول نہ کیا گیا تو داعش جنوبی ایشیا کے لیے ایک بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔ افغانستا ن میں داعش کی تنظیم اندازوں کے برعکس بڑی تیزی کے ساتھ ظہورپذیر ہوئی ہے اور بعض جگہوں پر تو اس نے افغان طالبان کو بھی پوری شدت کے ساتھ چیلنج کر دیا ہے ۔ داعش کو زیادہ پذیرائی پاکستانی سرحد سے متصل علاقوں میں مل رہی ہے ۔ جہاں داعش افغان طالبان کیلئے چیلنج بن کر سامنے آ رہی ہے ، وہاں پاکستانی طالبان کے ساتھ اسکے اشتراک کار کے اشارے بھی مل رہے ہیں جبکہ شاہداللہ شاہد اور کرم ایجنسی کے ٹی ٹی پی کے امیر حافظ فضل سعید پہلے ہی ابوبکر البغدادی کی بیعت بھی کر چکے ہیں ۔جبکہ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ داعش پاکستان میں اپنی تنظیم کو پھیلانے کیلئے سرگرم عمل ہو چکی ہے۔
    پاکستان و افغانستان کو داعش کےحقیقی خطرہ کا ادراک ہونا چاہئیے کیونکہ یہ عفریت پہلے ہی عراق و شام کواپنی آگ کی لپیٹ میں لے چکی ہے جہان پر داعش انسانیت کے خلاف جرائمز اور وار کرائمز میں ملوث ہیں۔ شتر مرغ کی طرح ریت میں سر دہنسنے سے خطرہ ختم نہ ہو جائے گا۔ عراق اور شام میں دہشتگرد گروہ داعش کے مظالم اسلامی تعلیمات اور اسلامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں ۔
    داعش ایک ناسور ہے اورکسی صورت میں بھی اُسے پاکستان و افغانستان میں پذیرائی نہیں ملنی چاہئے۔


  • #2
    Re: داعش اور طالبان

    اقبال جہانگیر کا تازہ بلاگ:
    داعش اور طالبان : پاکستان و افغانستان کےلئے بڑا خطرہ
    https://awazepakistan.wordpress.com

    Comment

    Working...
    X