Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

القاعدہ کمانڈر ابو خلیل السوڈانی ہلاک

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • القاعدہ کمانڈر ابو خلیل السوڈانی ہلاک

    القاعدہ کمانڈر ابو خلیل السوڈانی ہلاک
    افغانستان میں امریکی فضائی کارروائی میں القاعدہ کے خود کش بم دھماکوں کے انچارج اور سینئر کمانڈر سمیت تین شدت پسند وں کو افغان صوبہ پکتیا میں ہلاک ہو گئے۔ شدت پسند تنظیم القاعدہ کا کمانڈر ابو خلیل السوڈانی 11 جولائی کو فضائی حملے میں ہلاک ہوا ہے۔ السوڈانی حملے میں ہلاک ہونے والے ان تین میں سے ایک شدت پسند تھے، ان کی ہلاکت سے دنیا میں القاعدہ کی کارروائیوں کو دھچکا لگے گا۔ ہلاک ہونے والے کمانڈر کو القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیا جاتا تھا اور امریکی محکمۂ دفاع کے مطابق وہ نیٹو، افغان اور پاکستانی افواج پر حملوں کی نگرانی بھی کرتے تھے۔
    السوڈانی القاعدہ کی سینئر شوریٰ کے رکن، خود کش بم دھماکوں اور آپریشنز کے اسکواڈ کے سربراہ ہونے کے ساتھ ساتھ امریکا کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے میں براہ راست ملوث تھے۔القاعدہ کمانڈر نے اتحادی، افغان اور پاکستانی افواج کے خلاف براہ راست براہ راست آپریشن کی ہدایت کی اور وہ القاعدہ کے سرکردہ رہنما ایمن الظواہری کے قریبی ساتھی تھے۔
    القاعدہ کے اعلیٰ سطح کے کمانڈر ابو خلیل السوڈانی ,نیٹ ورک کا ایک کلیدی ستون تصور کیا جاتا تھااور القاعدہ کے لیے انتہائی ناگزیر تھا اور اس کی ہلاکت اس دہشت گرد نیٹ ورک کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ السوڈانی کی موت سے دہشت گرد نیٹ ورک کی سرگرمیاں طویل عرصے تک مفلوج ہو کر رہ جائیں گی۔ القاعدہ کے اس اہم رہنما کی ہلاکت کے پاکستان اور افغانستان میں القاعدہ کو کافی نقصان ہوا ہے۔ القائدہ کی صف اول کی قیادت بے اثر ہو چکی ہے اور اعلٰی کمانڈروں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری رہنے سے تنظیم کے لئے حالات سازگار نظر نہیں آتے۔ السوڈانی کی موت افغانستان و پاکستان کے لیے بہت اہم اور مفید ہے کیونکہ القاعدہ کی سینئر شوریٰ کے رکن، خود کش بم دھماکوں اور آپریشنز کے اسکواڈ کے سربراہ ہونے کے ساتھ ساتھ امریکا کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے میں براہ راست ملوث تھے۔ القائدہ قاتلوں اور ٹھگوں کی جماعت ہے اور اس کے ہاتھ مسلنوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ القائدہ مسلمانوں اور اسلام کی دشمن ہے اس کی اسلام اور مسلم کش سرگرمیوں کی وجہ سے مسلمانوں اور اسلام کا بہت بھاری نقصان ہوا ہے۔

  • #2
    Re: القاعدہ کمانڈر ابو خلیل السوڈانی ہلاک

    اسلام کا بھی نقصان ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟
    Last edited by -=The Driver=-; 28 July 2015, 15:36.

    Comment


    • #3
      Re: القاعدہ کمانڈر ابو خلیل السوڈانی ہلاک

      ذرا وضاحت فرمادیں بھائی۔اسلام کا نقصان کیسے ہوا ؟

      Comment

      Working...
      X