Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

میرا داماد ، ایك دہشتگرد

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • میرا داماد ، ایك دہشتگرد

    کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی (ٹی این ایس ایم) کے سربراہ مولانا صوفی محمد جو ان دنوں قید ہیں، کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ اور اس کے حواریوں کے اعمال اسلامی احکامات کے خلاف ہیں . مولانا صوفی محمد کے وصیت نامے کی مطابق ، ٹی ٹی پی کے جنگجو مسلم اور مؤمن کی ان شرائط پر پورا نہیں اُترتے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مسلم اور مؤمن کے مقرر فرمائی ہیں . مولانا نے وصیت میں اپنے داماد ، ملا فضل اللہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور تحریک نفاذ شریعت محمدیہ کے سینکڑوں رہنماؤں کے قتل اور ان کے مدارس کی بندش کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا ہے . وصیت میں مولانا نے ٹی این ایس ایم کی جانب سے ۲۰۰۶ میں جاری کیے جانے والے ان کے ۳۴ صفات پر مشتمل ایک پمفلٹ کا ذکر بھی کیا ہے، جس میں ان کی تنظیم نے ٹی ٹی پی سوات کے بائیکاٹ اعلان کیا تھا . انہوں نے اپنی وصیت میں ایک بار بھر ٹی ٹی پی کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کو جس قدر نقصان اس تنظیم نے پہنچایا ہے وہ غیرمسلموں نے نہیں پہنچایا ہے . وصیت کے مطابق ٹی ٹی پی کے لوگ انسانیت کی خصوصیات سے بھی محروم ہیں . مولانا نے وصیت میں اپنی اس خواہش کا ایک بار پھر اظہار کیا ہے کہ ٹی ٹی پی کا قیامت تک بائیکاٹ جاری رکھا جائے
Working...
X