آج بھی یاد ہے مجھے وہ شخص
جو خود کو
پامسٹری کا ماہر سمجھتا تھا
پھر ایک دن اُس نے
میرے ہاتھوں کی آڑھی تِرچھی
لکیروں کو غور سے دیکھا
!...اور کہا
تیری قسمت میں ہی وفا ہے
وفا کی خاطر
تُو اپنی جا ن دے گا
مگر
میں یہ بھی جانتا ہوں
!...تیری وفا کو شکست ہو گی