اسلام علیکم۔
اردو جواب کو شروع کیے ایک سال ہو گیا ہے ۔شروع والے دنوں میں یہاں پیغام پر اردو جواب سے متعلق چند باتیں شئیر کی تھیں کیوں کہ اس فورم پر اردو زبان کے لئے کام کرنے والے کافی رضاکار موجود ہیں جو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دوسرے کئے موضوعات کے حوالے سے ماہرین میں شمار ہوتے ہیں۔
ہمیں اردو جواب کو اس کے سفر پر کامیابی سے گامزن کرنے کے لئے انہی رضاکار ماہرین کی ضرورت ہے جو تھوڑا سا وقت نکال کر اردو جواب پر پوچھے جانے والے سوالات کے اپنے علم،تجربے اور مہارت کی روشنی میں جوابات دے سکیں ۔
اردو جواب کے لئے شروع میں جس سکرپٹ کا انتخاب کیا گیاتھا اس میں کافی ساری خامیاں تھیں جن کی وجہ سے اردو جواب پچھلا سارا سال مشکلات میں رہی اب اردو جواب کو پرانے سکرپٹ سے ایک اور نئے اور بہت مفید سکرپٹ پر منتقل کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے اب سائٹ کا استعمال بہت سہل اور کارکردگی کافی حد تک بڑھ گئی ہے۔
مسعود بھائی اس سائٹ کے ناظمین اور دوسرے تمام اراکین کو اردو جواب پر آنے اور رکنیت لینے کی دعوت دینے کے لئے آج یہ دھاگہ شروع کر رہا ہوں۔اردو جواب کیا ہے؟
اردو جواب ایک ایسی سائٹ ہے جو اردو زبان میں سوال و جواب کے لئے بنائی گئی ہے اوراس میں ایک فورم کی طرح کی کافی ساری خصوصیات شامل ہیں۔
یہاں بغیر رکنیت لئے بھی سوال کئے جا سکتے ہیں اور سوالات و جوابات پر تبصرہ بھی کیا جا سکتا ہے لیکن اس وقت تک جب تک ہمارے صارفین کا رویہ مثبت رہا اور اخلاقیات سوز حرکتیں نہ ہوئیں۔جب فورمز موجود ہیں تو اس کا فائدہ کیا ہے؟
فورم کی نسبت سوالات و جوابات پر مشتمل سائٹ زیادہ سہولت کے ساتھ صارفین کے مسائل کا حل ڈھونڈ سکتی ہے کیوں کہ جب سوال کیا جاتا ہے تو اس سوال سے متعلق ہی جوابات موصول ہوتے ہیں اور پھر ان میں سے بھی وہی جواب بہترین جواب کہلانے کا حقدار ہوتا ہے جو بالکل موضوع کے مطابق ہو اور اس میں مسئلے کا حل موجود ہو اس طرح ہمیں ہمارے مسائل کا حل دوسری غیر ضروری معلومات کے بغیر اوربہت کم وقت میں مل جاتا ہے۔تلاش کنندہ زیادہ سہولت کے ساتھ مرضی کی چیز ڈھونڈ سکتا ہے۔فورم میں آپ آزاد ہوتے ہیں تفریح موجود ہوتی ہے لیکن اردو جواب جیسی سائٹس پر یہ سب موجود نہیں ہوتا تو یہ چیز شائد کچھ لوگوں کو بری لگے۔
اس التماس کے ساتھ اس پوسٹ کا اختتام کرتا ہوں کہ آپ لوگ چاہے رکنیت لیں یا نہ لیں لیکن اردو جواب کو ایک نظر دیکھیں گے ضرور۔۔۔
http://urduanswer.com/home/
شکریہ