ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سال 2014 کے لئے یونیورسٹی رینکنگ کا اعلان کر دیا ہے۔مجموعی رینکنگ کے لحاظ سے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کو پہلا جبکہ یونیورسٹی آف ایگر لیکچر فیصل آباد کو دوسرا اور یونیورسٹی آف پنجاب کو تیسرا نمبر دیا ہے۔کیٹگری کے لحاظ سے قائداعظم یونیورسٹی نے جنرل،نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی انجینئرنگ،انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈ منسٹریشن کراچی نے بزنس ایجوکیشن، یونیورسٹی آف ایگر لیکچر فیصل آباد نے ایگر لیکچر شعبہ،آغا خان یونیورسٹی نے میڈیکل سائنسز اور نیشنل کالج آف آرٹس نے آرٹس اینڈ ڈیزائن میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔یہ اعلان چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے ایچ ای سی سیکرٹریٹ میں کیا۔اِس موقع پر انہوں نے کہا کہ قومی و بین الاقوامی سطح پر تعلیم ، تحقیق اور جدت میں مسابقت کیلئے یونیورسٹیوں کی رینکنگ پر عمل کیا جا رہا ہے۔اِس سے طلبہ اور والدین کو منتخب کردہ مضامین کے لیے یونیورسٹیوں کے انتخاب میں سہولت ہوتی ہے۔ڈاکٹر منظور کندی ایگز یکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی،معروف ماہرین تعلیم ڈاکٹر قاسم جان،ڈاکڑ افتخار احمد ایڈوائزر کوالٹی ایشورنس اور ڈاکٹر
طارق محمود ایڈ وائزر ریسرچ اینڈ ڈیو یلپمنٹ بھی اِس موقع پر موجود تھے۔
طارق محمود ایڈ وائزر ریسرچ اینڈ ڈیو یلپمنٹ بھی اِس موقع پر موجود تھے۔