Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

73 فرقے تحقیق

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • 73 فرقے تحقیق

    کتاب سنن ابوداؤد جلد 3 حدیث نمبر 1172 مکررات 1 ریکارڈ 7/2 ریکاڈ نمبر 1331172


    احمد بن حبنل، محمد بن یحیی، ابومغیرہ، صفوان رضی اللہ تعالی عنہ سے اسی طرح مروی ہے کہ حضرت معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ بن ابوسفیان فرماتے ہیں کہ وہ کھڑے ہوئے اور کہا کہ آگاہ رہو بیشک حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مرتبہ ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور فرمایا کہ تم سے پہلے جو لوگ تھے اہل کتاب میں سے وہ بہتر فرقوں میں تقسیم ہوگئے تھے اور بیشک یہ امت عنقریب فرقوں میں منتشر ہوجائے گی ان میں سے آگ میں داخل ہوں گے اور ایک جنت میں جائے گا اور وہ فرقہ جماعت کا ہوگا۔ محمد بن یحیی اور عمرو بن عثمان نے اپنی روایتوں میں یہ اضافہ کیا کہ
    آپ نے فرمایا کہ عنقریب میری امت میں ایسی قومیں ہوں گی کہ گمراہیاں اور نفسانی خواہشات ان میں اس طرح دوڑیں گی جس طرح کتے کے کاٹنے سے بیماری دوڑ جاتی ہے کہ کوئی رگ اور جوڑ باقی نہیں رہتا مگر وہ اس میں داخل ہوجاتی ہے۔

    عن عوف بن مالك قال: قال رسول اللّٰه صلی اللّٰه عليه وسلم: [لياتين علی امتی ما اتی علی بنی اسرائيل، مثلا بمثل، حذو النعل بالنعل، حتی لوکان فيهم من نکح امه علانية،کا ن فی امتی مثله. إن بنی اسرائيل-[١ افترقت علی إحدی و سبعين فرقة. وإفترقت النصاری علی ثنتين وسبعين فرقة. والذی نفس محمد بيده لتفترقن امتی علی ثلاث وسبعين فرقة، واحدة فی الجنة وثنتان وسبعون فی النار. قيل: يا رسول اللّٰه، من هم؟ قال: 'الجماعة' ]وما انا عليه واصحابی[٢]ويخرج فی امتی، اقوام تتجاری بهم تلك الاهواء کما تتجاری الکلب بصاحبه، فلا يبقی منه عرق ولا مفصل الادخله

    [ ٣ (ابن ماجه، کتاب الفتن)


    عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت پر، یقینا وہ سب کچھ گزرے گا، جو یہود پر گزرا، حتیٰ کہ اگر ان کے کسی آدمی نے علانیہ اپنی ماں سے نکاح کیا ہوگا تو میری امت میں بھی ایسا ہوگا (اور تفرقے میں تو یہ ان امتوں سے بھی بڑھ جائے گی)۔ یہود اکہتر فرقوں میں بٹے اور نصاریٰ بہتر میں اور خدا کی قسم، میری امت تہتر فرقوں میں بٹ جائے گی، جن میں سے ایک کے سوا باقی سب دوزخ میں جائیں گے۔ پوچھا گیا کہ یہ (جنتی) کون ہوں گے؟ آپ نےفرمایا: 'الجماعة' سے التزام رکھنے والے اور میری اور میرے صحابہ کی اس سنت پر قائم رہنے والے۔ اور آگاہ رہو کہ میری امت میں ایسے لوگ اٹھیں گے،
    جن میں اس طرح کی خواہشات ایسے سرایت کیے ہوئے ہوں گی جیسے کتے کے کاٹنے سے دیوانگی آدمی کے ریشے ریشے اور رگ رگ میں سرایت کر جاتی ہے کہ جسم کا کوئی حصہ اس سے بچا نہیں رہتا۔


Working...
X