بسم اللہ الرحمن الرحیم
دعوت توحید
دعوت توحید
عقیدہ توحید اسلام کی اصل بنیاد ہے،اللہ تبارک و تعالیٰ نے جتنے بھی انبیاء و رسل علیھم السلام مبعوث فرمائے سب کی بنیاد دعوت توحید ہی تھی۔ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وَمَآ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ مِن رَّسُولٍ إِلَّا نُوحِىٓ إِلَيْهِ أَنَّهُۥ لَآ إِلَٰهَ إِلَّآ أَنَا۠ فَٱعْبُدُونِ ﴿25﴾
ترجمہ: اور ہم نے تم سے پہلے ایسا کوئی رسول نہیں بھیجا جس کی طرف یہ وحی نہ کی ہو کہ میرے سوا اور کوئی معبود نہیں سومیری ہی عبادت کرو (سورۃ الانبیاء،آیت 25)
وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِى كُلِّ أُمَّةٍۢ رَّسُولًا أَنِ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّهَ وَٱجْتَنِبُوا۟ ٱلطَّٰغُوتَ ۖ
ترجمہ: اور ہم نے ہر جماعت میں پیغمبر بھیجا کہ اللہ ہی کی عبادت کرو اور طاغوت سے اجتناب کرو (سورۃ النحل،آیت 36)
فَمَن يَكْفُرْ بِٱلطَّٰغُوتِ وَيُؤْمِنۢ بِٱللَّهِ فَقَدِ ٱسْتَمْسَكَ بِٱلْعُرْوَةِ ٱلْوُثْقَىٰ لَا ٱنفِصَامَ لَهَا ۗ
ترجمہ: پس جو کوئی طاغوت کا انکار کرے اور اللہ پر ایمان لائے اس نے ایک ایسا مبوَط سہارا تھام لیا جو کبھی ٹوٹنے والا نہیں (سورۃ البقرۃ،آیت 206)
ان آیات بینات میں اللہ وحدہ لا شریک نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ اس نے تمام انبیاء و رسل علیھم السلام کو توحید کی دعوت اور طاغوت سے انکار کے لیے مبعوث فرمایا۔
توحید کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک ہے،اس کا کوئی شریک نہیں،وہی تمام کائنات کا خالق و مختار ہے،عالم الغیب والشھادۃ،ہر شے کا خالق،رازق،غوث الاعظم،فریاد رس،گنج بخش،فیض عالم،بندہ پرور،نذرونیاز،منت منوتی اور سوز و پکار کے لائق،حاجت روا ،مشکل کشا،بگڑی بنانے والا،مالک الملک ،شہنشاہ،قانون ساز،فرمانروا،زندگی و موت کا مالک،نفع و نقصان کا مالک،بے نیاز اور مدبر الامور ہے۔جب ہر شے کا خالق و مالک وہ ہے تو عبادت کے لائق بھی وہ اکیلا ہے ۔اللہ تعالیٰ ہی کی عبادت کی جائے،اس کے علاوہ کسی کی عبادت نہ کی جائے۔طواغیت و شیاطین کی عبادت سے انکار کیا جائے۔
(کلمہ گو مشرک از مبشر احمد ربانی،صفحہ50-51)
یہ کتاب یہاں سے ڈونلوڈ کر لیں
Kalma go Mushrik | Urdu Library For Free Pdf Books
Kalma go Mushrik | Urdu Library For Free Pdf Books