Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اسلام، احسان اور علم قیامت کی بابت پوچھنا۔

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • اسلام، احسان اور علم قیامت کی بابت پوچھنا۔

    ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کے سامنے بیٹھے ہوئے تھے
    کہ یکایک آپ کے سامنے ایک شخص آیا اور اس نے پوچھا کہ
    ایمان کیا چیز ہے؟
    آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
    ایمان یہ ہے کہ تم اللہ پر اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر
    اور اللہ سے ملنے پر اور اللہ کے پیغمبروں پر ایمان لاؤ اور قیامت کا یقین کرو۔

    اس شخص نے کہا کہ اسلام کیا چیز ہے؟
    آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
    اسلام یہ ہے کہ تم اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی
    کو شریک نہ ٹھہراؤ اور نماز قائم کرو اور فرض زکوٰۃ ادا کرو اور رمضان کے روزے رکھو۔

    اس شخص نے کہا کہ احسان کیا چیز ہے؟
    آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
    احسان یہ ہے کہ تم اللہ کی عبادت (اس خشوع و خضوع اور خلوص سے) کرو
    گویا کہ تم اسے دیکھ رہے ہو اور اگر (یہ حالت) نہ نصیب ہو کہ تم اس کو دیکھتے
    ہو تو یہ خیال رہے کہ وہ تو ضرور تمہیں دیکھتا ہے۔

    پھر اس شخص نے کہا کہ قیامت کب ہو گی؟
    آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
    جس سے یہ بات پوچھی جا رہی ہے وہ خود بھی سائل سے زیادہ اس
    کو نہیں جانتا، (بلکہ ناواقفی میں دونوں برابر ہیں) اور ہاں میں تم کو اس
    کی علامتیں بتائے دیتا ہوں کہ
    جب لونڈی اپنے سردار کو جنے اور سیاہ اونٹوں کو چرانے والے اونچی
    اونچی عمارتیں بنانے لگیں، تو سمجھ لینا کہ قیامت قریب ہے اور قیامت
    کا علم تو ان پانچ چیزوں میں سے ہے کہ جن کو اللہ کے سوا کوئی نہیں
    جانتا پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
    “ بیشک اللہ تعالیٰ ہی کے پاس قیامت کا علم ہے۔۔۔۔ آخر تک” (لقمان: 34)
    پوری آیت کی تلاوت فرمائی۔ اس کے بعد وہ شخص چلا گیا تو
    آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (صحابہ کرام رضی اللہ عنہم) سے فرمایا:
    “ اس کو میرے پاس واپس لاؤ۔” (چنانچہ لوگ اس کے واپس لانے کو گئے)
    مگر وہاں کسی کو نہ دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
    یہ جبرائیل علیہ السلام تھے، لوگوں کو ان کے دین کی تعلیم دینے آئے تھے۔

    صحیح بخاری
    ایمان کا بیان
    باب : جبرائیل علیہ السلام کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایمان،
    اسلام، احسان اور علم قیامت کی بابت پوچھنا۔
    حدیث نمبر : 47
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X