Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

کیا کسی کافر کا مسلمان سے نکاح ھو سکتا ہے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • کیا کسی کافر کا مسلمان سے نکاح ھو سکتا ہے

    سلام

    جیسا کہ آج کل سیف اور کرینہ کپور کی شادی کا ہر طرف چرچا ہے

    ہمارا میڈیا بھی ہر وقت ان کے گیت گا رہا ہے

    نہ ہی سیف نے ہندو ہونے کا اعلان کیا

    اور نہ ہی

    کرینہ نے مسلمان ہونے کا اعلان کیا

    کیا کسی مسلمان کی شادی کسی کافر

    سے ھو سکتی ہے

    چلیں دیکھتے ہیں کہ


    حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا جب بیوہ ہوئیں
    تو جب ان کو ایک رئیس زادے نے رشتہ بھیجا تو انہوں نے کیا جواب دیا




    حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا جب بیوہ ہوئیں تو مدینہ منورہ کے ایک رئیس زادے ابو طلحہ شادی کا پیغام بھیجتے ہیں ، اس وقت ام سلیم مسلمان ہوچکی تھیں اور ابو طلحہ ابھی تک مسلمان نہیں ہوئے تھے ، لہذا ام سلیم نے یہ دو ٹوک جواب دے کر ان کے پیغام کو رد کردیا کہ اے ابو طلحہ ! اللہ کی قسم آپ کی وہ حیثیت ہے کہ آپ کا پیغام رد نہ کیا جائے ، لیکن مشکل یہ ہے کہ آپ کافر ہیں اور میں مسلمان عورت ہوں ، اور کسی مسلمان عورت کے لئے مناسب نہیں ہے کہ کسی کافر کے ساتھ شادی کرے

    { مسند احمد ، سنن نسائی }





    حالانکہ ابھی تک مسلم و کافر کی شادی کے بطلان کا حکم نازل نہیں ہوا تھا پھر بھی ایک مسلمان عورت کی غیرت اور عزت نفس دیکھئے کہ اپنے کو کسی کافر کی قوامیت اور نگرانی میں دینا گوارا نہیں کیا ۔

Working...
X