بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس کا تو غیر مسلم بھی اقرار کرتے ہیں۔ رحمۃ للعالمین صرف انسانوں کیلئے ہی نہیں حیوانات کیلئے بھی امام الانبیاء علیہ السلام نے حقوق مقرر کیے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان مبارک میں*گستاخی سے ان کا درجہ کبھی نہیں گھٹتا بلکہ ان کا نام مزید پھیلتا رہا۔ گستاخوں نے فلم تو بنائی لیکن اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ امریکی قونصلیٹ سے ان کا جھنڈا گرا دیا گیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام مبارک کا جھنڈا گھاڑ دیا گیا۔
اور اگر ساری دنیا خاموش بھی ہوجائے اور سب بے غیرت بن جائیں تو بھی اللہ تعالی کی یہ آیت کافی ہے:
إِنَّا كَفَيْنَاكَ الْمُسْتَهْزِئينَ
آپ سے جو لوگ مسخرا پن کرتے ہیں ان کی سزا کے لئے ہم کافی ہیں۔ الحجر : 95
Direct Link