Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

امت کے تہتر فرقے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • امت کے تہتر فرقے




    امت کے تہتر فرقے

    سلف صالحین نے۷۲فرقوں سے وہ گروہ مراد لیے ہیں جو ایسی بدعات کا ارتکاب کرنے والے ہیں جو آدمی کو گمراہ کرتی ہیں کافر نہیں بناتی۔اس حدیث میں جن گمراہ گروہوں کا ذکر کیا گیا ہے،وہ کفر اکبر اور شرک اکبر کا ارتکاب کرنے والے نہیں ہیں کیونکہ
    ایسے لوگ تو دائرہ اسلام سے ہی خارج ہیں جبکہ اس حدیث میں ان لوگوں کا بیان ہے جو امت یعنی دائرہ اسلام میں داخل ہیں کافر نہیں۔
    ۷۲گروہوں کو دائرہ اسلام سے خارج اور ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جہنمی قرار دینا غلط ہے۔

    امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں
    (مجموع الفتاوی،ج۷،ص۲۱۸)




    سے سوال کیا گیا کہ نبی کریمﷺنے اپنی امت کے بارے میں فرمایا:(کلھم فی النار الا واحدۃ)

    اس حدیث میں امت سے مراد امت اجابت ہے
    ،وہ۷۳فرقوں میں تقسیم ہوجائے گی ان میں سے ۷۲ فرقے راہ راست سے ہٹے ہوئے ہیں اور ایسی بدعتوں کے مرتکب ہیں جو اسلام سے خارج نہیں کرتیں۔ان کو ان کی بدعتوں اورگمراہیوں کی وجہ سے عذاب دیا جائے گا،اللہ چاہے تو کسی شخص کو معاف بھی کرسکتا ہے اور اس کی مغفرت(بغیر عذاب کے)ہو سکتی ہےاور اس کا انجام جنت ہےایک نجات یافتہ جماعت ہے اور وہ اہل سنت و الجماعت ہیں۔اہل سنت وہ لوگ ہیں جو نبی کریمﷺکی سنت پر عمل کرتے ہیں اور اس طریقہ پر قائم رہتے ہیں جو نبیﷺ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کا طریقہ ہے۔انہی کے متعلق نبی کریمﷺ نے فرمایا:




    لیکن جس کی بدعت اس قسم کی ہو کہ اس کی وجہ سے وہ اسلام سے خارج ہوجائے تو وہ امت دعوت میں داخل ہے،امت اجابت میں شامل نہیں،وہ ہمیشہ جہنم میں رہے گا۔(فتاوی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ و الا فتاء:فتوی نمبر:4360)
    فضیلۃ الشیخ ڈاکڑ ناصر بن عبدالکریم العقل حفظہ اللہ فرماتے ہیں:

    )
    حفض بن حمیدکہتے ہیں:میں نے عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ سے سوال کیا:یہ امت کتنے فرقوں میں تقسیم ہوئی؟آپ نے فرمایا:ان فرقوں کی اصل چار ہیں:شیعہ،خوارج،قدریہ اور مرجئہ۔پھر شیعہ۲۲فرقوں میں بٹے،خوارج۲۱گروہوں میں،قدریہ
    ۱۶گروہوں میں اور مرجئہ۱۳گروہوں میں۔حفض بن حمید کہتے ہیں میں نے کہا:اے ابو عبدالرحمن میں نے آپ سے جہمیہ کا تذکرہ نہیں سنا؟آپ نے جواب دیا:تو نے مجھ سے مسلمان کے گروہوں کے بارے میں سوال کیا ہے(یعنی جہمیہ کافر ہیں مسلمان نہیں)۔(دراسات فی الاھواء والفرقہ والبدع و موقف السلف منہا:۹۰)
    شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
    امام احمد بن حنبل اور ان کے اصحاب سے منقول ہے،وہ کہتے ہیں کہ جھمیۃ کفار ہیں اور وہ ان گمراہ۷۲فرقوں میں شامل نہیں ہیں جن کا حدیث میں ذکر کیا گیا ہے۔اسی طرح سے منافقین جوکہ اسلام ظاہر کرتے ہیں اور کفر چھپاتے ہیں وہ بھی ان ۷۲فرقوں میں داخل نہیں ہیں۔بلکہ وہ تو زندیق ہیں(فتاوی ابن تیمیہ:جلد۳،ص:۳۵۱)
    اہل بدعت اور معاصر اسلامی تحریکوں کے ساتھ تعامل،از ڈاکڑ سید شفیق الرحمن حفظہ اللہ
Working...
X