Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

کیا ١٢ تاریخ کو بروز پیر رسول صلی الله علیہ وسلم کی پیدائش و وفات ہوئی

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • کیا ١٢ تاریخ کو بروز پیر رسول صلی الله علیہ وسلم کی پیدائش و وفات ہوئی


    کیا ١٢ تاریخ کو بروز پیر رسول صلی الله علیہ وسلم کی پیدائش و وفات ہوئی

    پیداش پر روایت پیش کی جاتی ہے

    صحیح مسلم کی روایت ہے

    حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، – وَاللَّفْظُ لِابْنِ الْمُثَنَّى – قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَرِيرٍ، سَمِعَ عَبْدَ اللهِ بْنَ مَعْبَدٍ الزِّمَّانِيَّ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ صَوْمِهِ؟


    اس میں اپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا

    قَالَ: وَسُئِلَ عَنْ صَوْمِ يَوْمِ الِاثْنَيْنِ؟ قَالَ: «ذَاكَ يَوْمٌ وُلِدْتُ فِيهِ، وَيَوْمٌ بُعِثْتُ – أَوْ أُنْزِلَ عَلَيَّ فِيهِ


    اور پوچھا کہ پیر کا روزہ کیسا ہے ؟ فرمایا اس ہی دن تو میں پیدا ہوا یا فرمایا میری بعثت ہوئی یا قرآن نازل ہوا


    کتب حدیث میں تمام کتب میں اس کی سند میں عَبد اللهِ بْن مَعبَد، الزِّمّانِيّ، البَصرِيّ ہے جو ابی قتادہ سے اس کو روایت کرتا ہے

    امام بخاری کے نزدیک یہ رویات صحیح نہیں ہیں کیونکہ عبد الله بن معبد الزماني بصری کا سماع ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے نہیں ہے

    بخاری تاریخ الکبیر میں عَبد اللهِ بْن مَعبَد، الزِّمّانِيّ، البَصرِيّ کے لئے کہتے ہیں

    ولا نَعرِفُ سماعه من أَبي قَتادة.


    اور ہم (محدثین) نہیں جانتے کہ ابی قتادہ سے اس کا سماع ہو


    وفات کی تاریخ پر کوئی روایت نہیں مورخین کے اقوال ہیں

    اپ صلی الله علیہ وسلم کی وفات پیر کو ہوئی ربیع الاول میں

    موطا کی روایت ہے اور مہینہ مورخین میں مشھور ہے

    ربیع الاول کی دس تاریخ کو ١١ ہجری پیر کا دن بنتا ہے
    June 4, 632

    اس کے مطابق

    ١٣ ربیع الاول کا دن پیر کا تھا

    یعنی علم ہیت کے حساب سے بھی ١٢ ربیع الاول وفات کی تاریخ اور پیر کا دن نہیں بنتا

    لہذا موطا میں مشھور قول ہے کہ پیر کے روز وفات ہوئی اس کو قبول کیا جائے گا لیکن اس روز کیا تاریخ تھی معلوم نہیں


Working...
X