Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

تم کسی اور کو چاہو گی تو مشکل ہو گی ۔

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • تم کسی اور کو چاہو گی تو مشکل ہو گی ۔

    :salam:
    تم اگر مجھ کو نہ چاہو تو کوئی بات نہیں
    تم کسی اور کو چاہو گی تو مشکل ہو گی

    اب اگر میل نہیں ہے تو جدائی بھی نہیں
    بات توڑی بھی نہیں تم نے بنائی بھی نہیں
    یہ سہارا بھی بہت ہے مرے جینے کے لئے
    تم اگر میری نہیں ہو تو پرائی بھی نہیں
    میرے دل کو نہ سراہو تو کوئی بات نہیں
    غیر کے دل کو سرا ہوگی تو مشکل ہوگی

    تم حسیں ہو تمہیں سب پیار ہی کرتے ہونگے
    میں جو مرتا ہوں تو کیا اور بھی مرتے ہونگے
    سب کی آنکھوں میں اسی شوق کا طوفان ہوگا
    سب کے سینے میں یہی درد ابھرتے ہوں گے
    میرے غم میں نہ کرا ہو تو کوئی بات نہیں
    اور کے غم میں کراہو گی تو مشکل ہو گی

    پھول کی طرح ہنسو سب کی نگاہوں میں رہو
    اپنی معصوم جوانی کی پناہوں میں رہو
    مجھ کو وہ دن دکھانا تمہیں اپنی ہی قسم
    میں ترستا رہوں تم غیر کی بانہوں میں رہو
    تم جو مجھ سے نہ نباہو تو کوئی بات نہیں
    کسی دشمن سے نباہو گی تو مشکل ہوگی

    تم اگر مجھ کو نہ چاہو تو کوئی بات نہیں
    تم کسی اور کو چاہو گی تو مشکل ہو گی ۔
    For New Designers
    وَ بَارِکْ لِيْ فِيْمَا أَعْطَيْتَ
Working...
X