Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

dasti-i-shab par deekhai kia daian ge

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • dasti-i-shab par deekhai kia daian ge


    دستِ شب پر دکھائی کیا دیں گی
    سلوٹیں روشنی میں اُبھریں گی
    گھر کی دیواریں میرے جانے پر
    اپنی تنہائیوں کو سوچیں گی
    اُنگلیوں کو تراش دوں ، پھر بھی
    عادتاً اُس کا نام لکھیں گی
    رنگ و بُو سے کہیں پناہ نہیں
    خواہشیں بھی کہاں اماں دیں گی
    ایک خوشبو سے بچ بھی جاؤں اگر
    دُوسری نکہتیں جکڑ لیں گی
    خواب میں تتلیاں پکڑنے کو
    نیندیں بچوں کی طرح دوڑیں گی
    کھڑکیوں پر دبیز پردے ہوں
    بارشیں پھر بھی دستکیں دیں گی

    parveen shakir
    Hacked by M4mad_turk
    my instalgram id: m4mad_turk
Working...
X