Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

خُوشبو کی زباں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • خُوشبو کی زباں



    خُوشبو کی زباں

    زباںِ غیر میں لِکھا ہے تُونےخط مُجھ کو
    بہت عجیب عبارت ، بڑی ادق تحریر
    یہ سارے حرف مری حدِ فہم سے باہر
    میں ایک لفظ بھی محسوس کر نہیں سکتی
    میں ہفت خواں تو کبھی بھی نہ تھی۔مگر اس وقت
    یہ صورت ورنگ، یہ آہنگ اجنبی ہی سہی
    مجھے یہ لگتا ہے جیسے میں جانتی ہوں انھیں
    (ازل سے میری سماعت ہے آشنا اِن سے)
    کہ تیری سوچ کی قربت نصیب ہے اِن کو
    یہ وہ زباں ہے جسے تیرا لمس حاصل ہے
    ترے قلم نے بڑے پیار سے لکھا ہے انھیں
    رچی ہُوئی ہے ہر اک لفظ میں تری خوشبو
    تری وفا کی مہک، تیرے پیار کی خوشبو
    زبان کوئی بھی ہو خوشبو کی ۔وہ بھلی ہوگی

    پروین شاکر
    Hacked by M4mad_turk
    my instalgram id: m4mad_turk
Working...
X