Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

عُمر بھر کے لیے اب تو سوئی کی سوئی ہی معصوم شہزادیاں رہ گئیں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • عُمر بھر کے لیے اب تو سوئی کی سوئی ہی معصوم شہزادیاں رہ گئیں



    عُمر بھر کے لیے اب تو سوئی کی سوئی ہی معصوم شہزادیاں رہ گئیں
    نیند چنتے ہُوئے ہاتھ ہی تھک گئے وہ بھی جب آنکھ کی سوئیاں رہ گئیں

    لوگ گلیوں سے ہو کر گُزرتے رہے کوئی ٹھٹکا ، نہ ٹھہرا ، نہ واپس ہوا
    اَدھ کُھلی کھڑکیوں سے لگی ، شام سے راہ تکتی ہُوئی لڑکیاں رہ گئیں

    پاؤں چُھو کر پُجاری الگ ہو گئے ، نیم تاریک مندر کی تنہائی میں
    آگ بنتی ہُوئی تن کی نو خیز خوشبو سمیٹے ہُوئے دیویاں رہ گئیں

    وہ ہَوا تھی کہ کچّے مکانوں کی چھت اُڑ گئی ، اور مکیں لاپتہ ہو گئے
    اب تو موسم کے ہاتھوں خزاں میں اُجڑنے کو بس خواب کی بستیاں رہ گئیں

    آخرِکار لو وہ بھی رخصت ہُوا، ساری سکھیاں بھی اب اپنے گھر کی ہوئیں
    زندگی بھر کو فن کار سے گفتگو کے لیے صرف تنہائیاں رہ گئیں

    شہرِ گُل ہَواؤں نے چاروں طرف ، اس قدر ریشمیں جال پھیلا دیے
    تھر تھراتے پروں میں شکستہ اُڑانیں سمیٹے ہُوئے تتلیاں رہ گئیں

    اجنبی شہر کی اوّلیں شام ڈھلنے لگی ، پُرسہ دینے جو آئے _ گئے
    جلتے خیموں کی بجھتی ہُوئی راکھ پر بال کھولے ہُوئے بیبیاں رہ گئیں

    پروین شاکر
    Hacked by M4mad_turk
    my instalgram id: m4mad_turk
Working...
X