Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اک پشیمان سی حسرت سےمجھے سوچتا ہے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • اک پشیمان سی حسرت سےمجھے سوچتا ہے



    اک پشیمان سی حسرت سےمجھے سوچتا ہے
    اب وہی شہر محبت سے مجھے سوچتا ہے




    میں تو محدود سے لمحوں میں ملی تھی اس سے
    پھر بھی وہ کتنی وضاحت سے مجھے سوچتا ہے




    جس نے سوچا ہی نہ تھا ہجر کا ممکن ہونا
    دکھ میں ڈوبی ہوئی حیرت سے مجھے سوچتا ہے




    میں تو مر جاؤں اگر سوچتے لگ جاؤں اسے
    اور وہ کتنی سہولت سے مجھے سوچتا ہے




    گرچہ اب ترکِ مراسم کو بہت دیر ہوئی
    اب بھی وہ میری اجازت سے مجھے سوچتا ہے




    کتنا خوش فہم ہے وہ شخص کہ ہر موسم میں
    اک نئے رخ نئی صورت سے مجھے سوچتا ہے


    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X