مدینے کو جاؤں دعا چاہتا ہوں
میں اس کے سوا اور کیا چاہتا ہوں
میں خاکِ مدینہ کو مَل کے بدن پر
گناہوں سے اپنی شفا چاہتا ہوں
ہو آقاﷺ کی دید اور دم میرا نکلے
قضا کی میں ایسی ادا چاہتا ہوں
مدینے کا دیوانہ خود کو بنا کر
خدا کی رضا میں رضا چاہتا ہوں
مجھے پھر سے مل جائے اذنِ مدینہ
کہیں سے میں ایسی صدا چاہتا ہوں
لحد میں اتاریں مجھے میرے آقاﷺ
فنا ہو کر اپنی بقا چاہتا ہوں
کروں رات دن میں محمدﷺ محمدﷺ
میں آقاﷺ کی ایسی ثناء چاہتا ہوں
writer..unknown
میں اس کے سوا اور کیا چاہتا ہوں
میں خاکِ مدینہ کو مَل کے بدن پر
گناہوں سے اپنی شفا چاہتا ہوں
ہو آقاﷺ کی دید اور دم میرا نکلے
قضا کی میں ایسی ادا چاہتا ہوں
مدینے کا دیوانہ خود کو بنا کر
خدا کی رضا میں رضا چاہتا ہوں
مجھے پھر سے مل جائے اذنِ مدینہ
کہیں سے میں ایسی صدا چاہتا ہوں
لحد میں اتاریں مجھے میرے آقاﷺ
فنا ہو کر اپنی بقا چاہتا ہوں
کروں رات دن میں محمدﷺ محمدﷺ
میں آقاﷺ کی ایسی ثناء چاہتا ہوں
writer..unknown