Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

حرم سے طیبہ کو آنے والے! تجھے نگاہیں ترس رہی ہیں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • حرم سے طیبہ کو آنے والے! تجھے نگاہیں ترس رہی ہیں

    حرم سے طیبہ کو آنے والے! تجھے نگاہیں ترس رہی ہیں
    جدھر جدھر سے گزر کے آئے! اداس راہیں ترس رہی ہیں

    رسول اطہر جہاں بھی ٹھیرے ، وہ منزلیں یاد کر رہی ہیں
    جبینِ اقدس جہاں جھکی ہے، وہ سجدہ گاہیں ترس رہی ہیں

    جو نور افشاں تھیں لحظہ لحظہ ، حضور انور کے دم قدم سے
    وہ جلوہ گاہیں تڑپ رہی ہیں ، وہ بارگاہیں ترس رہی ہیں

    صبائے بطحا غموں*سے پر ہے، فضائے اقصیٰ بھی دکھ بھری ہے
    اب ایک مدت سےحال یہ ہے، اثر کو آہیں ترس رہی ہیں

    خیال فرما کہ چشم عالم تری ہی جانب لگی ہوئی ہے
    نگاہ فرما، کہ ساری امت کی میٹھی چاہیں ترس رہی ہیں

    نفیس کیسا یہ وقت آیا، سلوک و احساں کے سلسلوں پر
    جہاں مشائخ کی رونقیں تھیں، وہ خانقاہیں ترس رہی ہیں
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X