Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

میں کیوں نہ ترک تعلق کی ابتدا کرتا

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • میں کیوں نہ ترک تعلق کی ابتدا کرتا

    میں کیوں نہ ترکِ تعلق کی ابتدا کرتا
    وہ دور دیس کا باسی تھا، کیا وفا کرتا؟
    وہ میرے ضبط کا اندازہ کرنے آیا تھا
    میں ہنس کے زخم نہ کھاتا تو اور کیا کرتا
    ہزار آئینہ خانوں میں بھی میں پا نہ سکا
    وہ آئینہ جو مجھے خود سے آشنا کرتا
    درِ قفس پہ قیامت کا حبس تھا ورنہ
    صبا سے ذکر ترا میں بھی سن لیا کرتا
    مری زمیں تو اگر مجھ کو راس آجاتی
    میں رفعتوں میں تجھے آسمان سا کرتا
    غمِ جہاں کی محبت لبھا رہی تھی مجھے
    میں کس طرح تری چاہت پہ آسرا کرتا
    اگر زبان نہ کٹتی تو شہر میں محسنؔ
    میں پتھروں کو بھی اک روز ہمنوا کرتا
    Last edited by Masood; 18 November 2011, 23:05.
    tumharey bas mein agar ho to bhool jao mujhey
    tumhein bhulaney mein shayid mujhey zamana lagey
Working...
X