Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

کام کی بات میں نے کی ہی نہیں یہ میرا طورِ زندگی ہی نہیں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • کام کی بات میں نے کی ہی نہیں یہ میرا طورِ زندگی ہی نہیں

    کام کی بات میں نے کی ہی نہیں
    یہ میرا طورِ زندگی ہی نہیں

    اے اُمید، اے اُمیدِ نو میداں
    مجھ سے میّت تیری اُٹھی ہی نہیں

    میں جو تھا اِس گلی کا مست خرام
    اس گلی میں مری چلی ہی نہیں

    یہ سنا ہے کہ میرے کوچ کے بعد
    اُس کی خوشبو کہیں بسی ہی نہیں

    تھی جو اِک فاختہ اُداس اُداس
    صبح وہ شاخ سے اُڑی ہی نہیں

    مجھ میں اب میرا جی نہیں لگتا
    اور ستم یہ کے میرا جی ہی نہیں

    وہ رہتی تھی جو دل محلے میں
    وہ لڑکی مجھے ملی ہی نہیں

    جائیے اور خاک اڑائیں آپ
    اب وہ گھر کیا کے وہ گلی ہی نہیں

    ہائے وہ شوق جو نہیں تھا کبھی
    ہائے وہ زندگی جو تھی ہی نہیں
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X