Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ذکر بھی اس سے کیا خلا میرا اس سے رشتہ ہی کیا رہا میرا

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ذکر بھی اس سے کیا خلا میرا اس سے رشتہ ہی کیا رہا میرا

    ذکر بھی اس سے کیا خلا میرا
    اس سے رشتہ ہی کیا رہا میرا

    آج مجھ کو بہت برا کہہ کر
    آپ نے نام تو لیا میرا

    آخری بات تم سے کہنا ہے
    یاد یہ رکھنا تم کہا میرا

    اب تو کچھ بھی نہیں ہوں ویسے میں
    کبھی وہ بھی تھا مبتلا میرا

    وہ بھی منزل تلک پہنچ جاتا
    اس نے ڈھونڈھا نہیں پتا میرا

    تجھ سے مجھ کو نجات مل جائے
    تو دعاء کر کہ ہو بھلا میرا

    کیا بتاؤں بچھڑ گیا یاراں
    اک بلقیس سے صبا میرا
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X