Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

تشنگی نے سراب ہی لکھا خواب دیکھا تھا خواب ہی لکھا

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • تشنگی نے سراب ہی لکھا خواب دیکھا تھا خواب ہی لکھا

    تشنگی نے سراب ہی لکھا
    خواب دیکھا تھا خواب ہی لکھا

    ہم نے لکھا نصابِ تیرہ شبی
    اور بہ صد آب و تاب ہی لکھا

    مُنشیانِ شہود نے تا حال
    ذکرِ غیب و حجاب ہی لکھا

    نہ رکھا ہم نے بیش و کم کا خیال
    شوق کو بے حساب ہی لکھا

    دوستو۔۔ہم نے اپنا حال اُسے
    جب بھی لکھا خراب ہی لکھا

    نہ لکھا اس نے کوئی بھی مکتوب
    پھر بھی ہم نے جواب ہی لکھا

    ہم نے اس شہرِ دین و دولت میں
    مسخروں کو جناب ہی لکھا
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X