Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

بڑا احسان ہم فرما رہے ہیں کہ اُن کے خط انہیں لوٹا رہے ہیں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • بڑا احسان ہم فرما رہے ہیں کہ اُن کے خط انہیں لوٹا رہے ہیں

    بڑا احسان ہم فرما رہے ہیں
    کہ اُن کے خط انہیں لوٹا رہے ہیں

    نہیں ترکِ محبت پر وہ راضی
    قیامت ہے کہ ہم سمجھا رہے ہیں

    یقیں کا راستہ طے کرنے والے
    بہت تیزی سے واپس آ رہے ہیں

    یہ مت بھُولو کہ یہ لمحات ہم کو
    بچھڑنے کے لیے ملوا رہے ہیں

    تعجب ہے کہ عشق و عاشقی سے
    ابھی کچھ لوگ دھوکا کھا رہے ہیں

    تمہیں چاہیں گے جب چھِن جاؤ گی تو
    ابھی ہم تم کو ارزاں پا رہے ہیں

    کسی صورت انہیں نفرت ہو ہم سے
    ہم اپنے عیب خود گِنوا رہے ہیں

    وہ پاگل مست ہے اپنی وفا میں
    مری آنکھوں میں آنسو آ رہے ہیں

    دلیلوں سے اسے قائل کیا تھا
    دلیلیں دے کے اب پچھتا رہے ہیں

    تری بانہوں سے ہجرت کرنے والے
    نئے ماحول میں گھبرا رہے ہیں

    یہ جذبہ عشق ہے یا جذبۂ رحم
    ترے آنسو مجھے رُلوا رہے ہیں

    عجب کچھ ربط ہے تم سے تم کو
    ہم اپنا جان کر ٹھکرا رہے ہیں

    وفا کی یادگاریں تک نہ ہوں گی
    مری جاں بس کوئی دن جا رہے ہیں
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X