Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اک دل ہے جو جو ہر لمحہ جلانے کے لیے ہے جو کچھ ہے یہاں آگ لگانے کے لیے ہے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • اک دل ہے جو جو ہر لمحہ جلانے کے لیے ہے جو کچھ ہے یہاں آگ لگانے کے لیے ہے

    اک دل ہے جو جو ہر لمحہ جلانے کے لیے ہے
    جو کچھ ہے یہاں آگ لگانے کے لیے ہے

    اک بات ہی کہنی ہے مجھے تجھ سے، بس اک بات
    اس شہر میں تُو صرف گنوانے کے لیے ہے

    ہر شخص مری ذات سے جانے کے لیے تھا
    تُو بھی تو مری ذات سے جانے کے لیے ہے

    جو رنگ ہیں سہہ لے انہیں جو رنگ ہیں سہہ لے
    یاں جو بھی ہنر ہے وہ کمانے کے لیے ہے

    بودش جو ہے وہ ایک تماشہ ہے گماں کا
    ہے جو بھی حقیقت وہ فسانے کے لیے ہے

    ہنسنے سے کبھی خوش نہیں ہوتا ہے میرا دل
    یاں مجھ کو ہنسانا بھی رُلانے کے لیے ہے

    قاتل کو مرے مجھ سے نہیں ہے کوئی پَرخاش
    قاتل تو مرا رنگ جمانے کے لیے ہے
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X