Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ہر دھڑکن ہیجانی تھی ہر خاموشی طوفانی تھی پھر بھی محبت صرف مسلسل ملنے کی آسانی تھی

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ہر دھڑکن ہیجانی تھی ہر خاموشی طوفانی تھی پھر بھی محبت صرف مسلسل ملنے کی آسانی تھی

    ہر دھڑکن ہیجانی تھی ہر خاموشی طوفانی تھی
    پھر بھی محبت صرف مسلسل ملنے کی آسانی تھی

    جس دن اُس سے بات ہوئی تھی اس دن بھی بے کیف تھا میں
    جس دن اُس کا خط آیا ہے اُس دن بھی ویرانی تھی

    جب اُس نے مجھ سے کہا تھا عشق رفاقت ہی تو نہیں
    تب میں نے ہر شخص کی صورت مشکل سے پہچانی تھی

    جس دن وہ ملنے آئی ہے اس دن کی رُوداد یہ ہے
    اس کا بلاؤز نارنجی تھا اس کی ساری دھانی تھی

    اُلجھن سی ہونے لگتی تھی مجھ کو اکثر اور وہ یوں
    میرا مزاجِ عشق تھا شہری اس کی وفا دہقانی تھی

    اب تو اس کے بارے میں تم جو چاہو وہ کہہ ڈالو
    وہ انگڑائی میرے کمرے تک تو بڑی روحانی تھی

    نام پہ ہم قربان تھے اس کے لیکن پھر یہ طور ہوا
    اس کو دیکھ کے رُک جانا بھی سب سے بڑی قربانی تھی

    مجھ سے بچھڑ کر بھی وہ لڑکی کتنی خوش خوش رہتی ہے
    اس لڑکی نے مجھ سے بچھڑ کر مر جانے کی ٹھانی تھی

    عشق کی حالت کچھ بھی نہیں تھی بات بڑھانے کا فن تھا
    لمحے لافانی ٹھیرے تھے قطروں کی طغیانی تھی

    جس کو خود میں نے بھی اپنی روح کا عرفان سمجھا تھا
    وہ تو شاید میرے پیاسے ہونٹوں کی شیطانی تھی

    تھا دربارِ کلاں بھی اس کا نوبت خانہ اس کا تھا
    تھی میرے دل کی جو رانی امروہے کی رانی تھی
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X