Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

کبھی کبھی تو بہت یاد آنے لگتے ہو کہ رُوٹھے ہو کبھی اور منانے لگتے ہو

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • کبھی کبھی تو بہت یاد آنے لگتے ہو کہ رُوٹھے ہو کبھی اور منانے لگتے ہو

    کبھی کبھی تو بہت یاد آنے لگتے ہو
    کہ رُوٹھے ہو کبھی اور منانے لگتے ہو

    گِلہ تو یہ ہے تم آتے نہیں کبھی لیکن
    جب آتے بھی ہو تو فورًا ہی جانے لگتے ہو

    یہ بات جونؔ تمہاری مزاق ہے کہ نہیں
    کہ جو پھی ہو اسے تم آزمانے لگتے ہو

    تمہاری شاعری کیا ہے بھلا، بھلا کیا ہے
    تم اپنے دل کی اُداسی کو گانے لگتے ہو

    سرودِ آتشِ زرّینِ صحنِ خاموشی
    وہ داغ ہے جسے ہر شب جلانے لگتے ہو

    سنا ہے کاہکشاؤں میں روز و شب ہی نہیں
    تو پھر تم اپنی زباں کیوں جلانے لگتے ہو
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X