Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

کہاں گئے کبھی ان کی خبر تو لے ظالم وہ بے خبر جو تیری زندگی میں آئے تھے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • کہاں گئے کبھی ان کی خبر تو لے ظالم وہ بے خبر جو تیری زندگی میں آئے تھے

    وہ اہلِ حال جو خود رفتگی میں آئے تھے
    بلا کی حالتِ شوریدگی میں آئے تھے

    کہاں گئے کبھی ان کی خبر تو لے ظالم
    وہ بے خبر جو تیری زندگی میں آئے تھے

    گلی میں اپنی گِلہ کر ہمارے آنے کا
    کہ ہم خوشی میں نہیں سرخوشی میں آئے تھے

    کہاں چلے گئے اے فصلِ رنگ و بُو وہ لوگ
    جو زرد زرد تھے اور سبزگی میں آئے تھے

    نہیں ہے جن کے سبب اپنی جانبری ممکن
    وہ زخم ہم کو گزشتہ صدی میں آئے تھے

    تمہیں ہماری کمی کا خیال کیوں آتا
    ہزار حیف ہم اپنی کمی میں آئے تھے
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X