Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

میں دل کی شراب پی رہا ہوں پہلو کا عذاب پی رہا ہوں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • میں دل کی شراب پی رہا ہوں پہلو کا عذاب پی رہا ہوں

    میں دل کی شراب پی رہا ہوں
    پہلو کا عذاب پی رہا ہوں

    میں اپنے خرابۂ عبث میں
    بے طرح خراب پی رہا ہوں

    ہے میرا حساب بے حسابی
    دریا میں سراب پی رہا ہوں

    ہیں سوختہ میرے چشم و مژگاں
    میں شعلۂ خواب پی رہا ہوں

    دانتوں میں ہے میرے شہ رگ جاں
    میں خونِ شباب پی رہا ہوں

    میں اپنے جگر کا خون کر کے
    اے یار شتاب پی رہا ہوں

    میں شعلۂ لب سے کر کے سیّال
    طاؤس و رباب پی رہا ہوں

    وہ لب ہیں بَلا کے زہر آگیں
    میں جن کا لعاب پی رہا ہوں
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X