wo Mujassim mere nigha main hai by Jiger muraad abaadi
وہ مجسّم مری نگاہ میں ہے
اک جھلک جس کی مہروماہ میں ہے
کیا کشش حُسنِ بےپناہ میں ہے
جو قدم ہے اسی کی راہ میں ہے
میکدے میں نہ خانقاہ میں ہے
میری جنّت تری نگاہ میں ہے
ہائے وہ رازِغم کہ جو اب تک
مرے دل میں تری نگاہ میں ہے
ڈگمگانے لگے ہیں پائے طلب
دل ابھی ابتدائے راہ میں ہے
عشق میں کیسی منزلِ مقصود
وہ بھی اک گرد ہے جو راہ میں ہے
میرے پندارِ عشق پر مت جا
یہ ادا نازِ گاہ گاہ میں ہے
نقشِ حیرت ہے آج حُسن بھی خود
کون یہ عشق کی نگاہ میں ہے
مستیء چشمِ یار کیا کہئے
مے تو کیا میکدہ نگاہ میں ہے
اللہ اللہ اتحادِ مذاق
عالمِ دل بھی اب نگاہ میں ہے
حُسن کو بھی کہاں نصیب جگر
وہ جو اک شے مری نگاہ میں ہے
(جگر مراد آبادی)
وہ مجسّم مری نگاہ میں ہے
اک جھلک جس کی مہروماہ میں ہے
کیا کشش حُسنِ بےپناہ میں ہے
جو قدم ہے اسی کی راہ میں ہے
میکدے میں نہ خانقاہ میں ہے
میری جنّت تری نگاہ میں ہے
ہائے وہ رازِغم کہ جو اب تک
مرے دل میں تری نگاہ میں ہے
ڈگمگانے لگے ہیں پائے طلب
دل ابھی ابتدائے راہ میں ہے
عشق میں کیسی منزلِ مقصود
وہ بھی اک گرد ہے جو راہ میں ہے
میرے پندارِ عشق پر مت جا
یہ ادا نازِ گاہ گاہ میں ہے
نقشِ حیرت ہے آج حُسن بھی خود
کون یہ عشق کی نگاہ میں ہے
مستیء چشمِ یار کیا کہئے
مے تو کیا میکدہ نگاہ میں ہے
اللہ اللہ اتحادِ مذاق
عالمِ دل بھی اب نگاہ میں ہے
حُسن کو بھی کہاں نصیب جگر
وہ جو اک شے مری نگاہ میں ہے
(جگر مراد آبادی)