Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

پھر چراغِ لالہ سے روشن ہوئے کوہ وومن

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • پھر چراغِ لالہ سے روشن ہوئے کوہ وومن

    پھر چراغِ لالہ سے روشن ہوئے کوہ وومن
    مجھ کو پھر نغموں پہ اکسانے لگا مرغِ چمن
    پھول ہیں صحرا میں یا پریاں قطار اندار قطار
    اُودے اُودے، نیلے نیلے، پیلے پیلے پیرہن
    برگ گل پر رکھ گئی شبنم کا موتی باد صبح
    اور چمکاتی ہے اس موتی کو سورج کی کرن!
    حسنِ بے پروا کو اپنی بے نقابی کے لئے
    ہوں اگر شہروں سے بن پیارے تو شہر اچھے کہ بن؟
    اپنے من میں ڈوب کر پا جا سراغِ زندگی
    تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن، اپنا تو بن
    من کی دنیا؟ من کی دنیا سوز و مستی جذب و شوق
    تن کی دنیا؟ تن کی دنیا سودو سودا مکرو فن
    من کی دولت چھاؤں ہے! آتا ہے دھن، جاتا ہے دھن
    من کی دنیا میں نہ پایا میں نے افرنگی کا راج
    من کی دنیا میں نہ دیکھے میں نے شیخ و برہمن
    پانی پانی کر گئی مجھ کو قلندر کی یہ بات
    تو جھکا جب غیر کے آگے نہ من تیرا ، نہ تن
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X