Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

تم شہرِ صنوبر تھے میں نجد کا صحرا تھا

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • تم شہرِ صنوبر تھے میں نجد کا صحرا تھا

    تم شہرِ صنوبر تھے میں نجد کا صحرا تھا
    تم حسن میں اول تھے میں عشق میں یکتا تھا

    جب رات کی آنکھوں سے چھلکے تھے مرے آنسو
    وہ درد کا موسم تھا وہ کرب کا لمحہ تھا

    اب یونہی سہی لیکن سوچو تو ذرا اک پل
    جب مجھ سے تعلق تھا کیا خوب زمانہ تھا

    ان آنکھوں کا افسانہ بس اتنا سمجھ لیجئے
    سہما ہوا صحرا تھا امڈا ہوا دریا تھا

    یہ جبر کا سودا کیوں یہ نازشِ بے جا کیا
    جو دل میں تمھارے ہے کہہ دیتے تو اچھا تھا

    بہکا تو بہت بہکا سنبھلا تو ولی ٹھہرا
    اس چاک گریباں کا ہر رنگ نرالا تھا

    میں نے تو نبیل اس کی پذیرائی بہت کی
    اس نے ہی خدا جانے کیوں فاصلہ رکھا تھا

    شاعر : عزیز نبیل
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X