Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

nazroon ko utha kar dekh too lay

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • nazroon ko utha kar dekh too lay

    نظروں کو اٹھا کر اب دیکھ تو لے
    قدموں کو بڑھا کر اب دیکھ تو لے


    عقل کو اپنی کہاں بیچ آیا ھے
    شجر کہاں سے اکھاڑ لایا ھے
    سایہ دار پھل دار مہک دار تھا
    کیا ملا تجھے، تو نے کیا پایا ھے


    سوکھا مرجھا کر اب دیکھ تو لے

    نظروں کو اٹھا کر اب دیکھ تو لے
    قدموں کو بڑھا کر اب دیکھ تو لے


    حرکتوں پر اب کیوں شرمندہ ھے
    آگیا اوقات پر اب مانگتا چندہ ھے
    کیا فائدہ ھوا ھے اب پچھتانے سے
    روتا کیونکر اب بگڑ گیا دھندہ ھے


    یہاں چوٹ کھا کر اب دیکھ تو لے

    نظروں کو اٹھا کر اب دیکھ تو لے
    قدموں کو بڑھا کر اب دیکھ تو لے


    مہنگا بیچتا مال منافع لیا زیادہ
    سلک ریشم کا کیا اوڑھے لبادہ
    جل جائے گا تو خاک ھوجائے گا
    طعیش کے رنگ لگے ھے شہزادہ


    ضمیر کو دکھا کر اب دیکھ تو لے

    نظروں کو اٹھا کر اب دیکھ تو لے
    قدموں کو بڑھا کر اب دیکھ تو لے


    کیا دھند ھر طرف چھائی ھے
    نیچے دیکھ بہت بڑی کھائی ھے
    تھوڑا سا بھی اگر تو بہکے گا
    مچے ایسا شور، کیا دھائی ھے


    اپنے آپ کو گرا کر اب دیکھ تو لے

    نظروں کو اٹھا کر اب دیکھ تو لے
    قدموں کو بڑھا کر اب دیکھ تو لے
    zindagi ek baar hee miltee hai, khush rehna seekho, khushian baato aur khushian samaito.
    :welcome:
Working...
X