Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اے کاش ؛ اے کاش ؛

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • اے کاش ؛ اے کاش ؛

    اے میرے ہمدم
    اے میرے ہمراز
    میں جانتا ہوں
    کہ ملاپ ممکن نہیں
    تیرے میرے رستے
    جدا جدا سمتوں میں ہے
    پھر بھی ایک انجان سے خواہش
    ایک اجنبی سی آرزو
    دل میں کروٹیں لیتی ہے

    کہ جب تو لال جوڑا پہنے
    رو بہ سفر ہو
    اک اجنبی منزل کی جانب
    اک انجان مسافر کے ساتھ

    تیری آنکھوں میں آنسو ہونگے
    بہت سو کی جدائی کے
    بہن، بھائی اور سکھیاں
    جن کی یادوں سے تیری
    بچپن، لڑکپن اور جوانی
    سجی ہوئی تھی، بندھی ہوئی تھی

    تو ان آنسوئوں میں
    صرف ایک آنسو
    میرے لیئے ہو
    صرف میرے لیئے ہو
    ان لمحوں کے لیئے
    جو مری زندگی کا سرمایہ ہے
    صرف ایک آنسو
    جو مری بقید حیات کے لیئے
    آب حیات ہو
    صرف ایک آنسو ؛

    اے کاش کہ میری یہ آرزو
    قبولیت کو پہنچے
    اے کاش ؛ اے کاش ؛


Working...
X