Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

میں تو مقروضِ محبت ہوں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • میں تو مقروضِ محبت ہوں


    یہ اکثر سوچتا تھا میں
    کہ اِس دُنیا میں
    میرا ہونا کتنا ضروری ہے؟
    میرے ہونے نہ ہونے سے
    کسی کو فرق پڑتا ہے؟
    کسی کو یاد آتی ہے؟
    کوئی محسوس کرتا ہے؟
    کہ ابھی جو تھا ہمارے ساتھ
    نجانے کھو گیا کہاں؟
    میری ساری یہ سوچیں
    اچانک ہو گئیں مُنجمِد
    میرے سب ہی سوالوں کے
    جواب مل گئے مجھ کو
    ہاں اب میں نے یہ جانا ہے
    میں تو مقروضِ محبت ہوں
    میرے ساتھی میرے راہی
    محبتوں کے امیں ہیں سب
    میرے دل کے مکیں ہیں سب
    ادا کیسے کروں گا میں؟
    چُکاؤں گا بھلا کیسے؟
    میں قرض یہ محبت کا
    میں تو مقروضِ محبت ہوں


Working...
X