Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

چلو تم کو بتاتے ہیں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • چلو تم کو بتاتے ہیں

    چلو تم کو بتاتے ہیں
    کہ تم کو دیکھ کر دل نے
    کہا تم رشتہ جان سے بھی بڑھ کر ہو
    دعا کی سرحدوں پر
    جو ادھوری ہے میری ایسی تمنا ہو
    میرے دل کا مقدر ہو
    ک تم اک روشنی بن کر شفا لے کر
    کبھی دستِ مسیحا کی طرح
    اترے ہوئے ہر زخم دل پر ہو
    چلو تم کو بتاتے ہیں
    کہ تم ایماں ہمارا ہو
    سرائے دہر میں اندیشئہ زندگانی میں
    تم ہی دل کا سہارا ہو
    جو روح کے آسماں پہ جگمگایا ہے محبت سے
    سہانی شام کی چاہتوں کا پہلا تارہ ہو
    وفا کا استعارہ ہو
    چلو تم کو بتاتے ہیں
    کہ ہم نے زندگی کے سب ورق لے کر
    سب ہی سطروں میں لکھ لی ہے تمنا تم کو پانے کی
    زمانے بھر میں میں شائد کاتبِ تقدیر کے ہاتھوں
    میرے دل نے لکھ لی ہے تمہاری چاہ کی خواہش
    تمہاری آرزؤں کا جو اک ادراک ہے مجھ میں
    کسی میں ہو نہیں سکتا
    تمہاری مسکراہٹ کا اک ارمان ہے مجھ میں
    کسی میں* ہو نہیں سکتا
    چلو تم کو بتاتے ہیں


    امجد اسلام امجد


Working...
X