پیاری مَینا
ننھی مُنّی مُنّی آ
اپنی مَینا کو نہلا
پہلے ٹب میں پانی بھر
باندھ لے پھر سب اُس کے پَر
ہاتھ مُنہ خُوب اُس کا دُھلا
پھر اُجلے کپڑے پہنا
اِس کو گنتی بھی سِکھلا
پڑھنا لکھنا بھی سِکھلا
پھر اس کے پَروں کو کھول
بول یہ میٹھے میٹھے بول
پیاری مَینا اب اُڑ جا
جا جا جا ، یہ جا ، وہ جا
اپنی مَینا کو نہلا
پہلے ٹب میں پانی بھر
باندھ لے پھر سب اُس کے پَر
ہاتھ مُنہ خُوب اُس کا دُھلا
پھر اُجلے کپڑے پہنا
اِس کو گنتی بھی سِکھلا
پڑھنا لکھنا بھی سِکھلا
پھر اس کے پَروں کو کھول
بول یہ میٹھے میٹھے بول
پیاری مَینا اب اُڑ جا
جا جا جا ، یہ جا ، وہ جا