Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

آج کی شام منانا ہے تیرے غم کو مجھے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • آج کی شام منانا ہے تیرے غم کو مجھے


    اپنا دل تھام کسی یاد کی دہلیز پہ آ
    ’’آ کسی شام کسی یاد کی دہلیز پہ آ!‘‘

    دیکھ آتے ہیں نظر تجھ کو مناظر کیسے
    لے میرا نام کسی یاد کی دہلیز پہ آ

    اب تو ہر گام ضرورت ہے تیری یادوں کی
    اب تُو ہر گام کسی یاد کی دہلیز پہ آ

    غمِ دنیا نہ کہیں چھین لے تجھ کو مجھ سے
    چھوڑ سب کام کسی یاد کی دہلیز پہ آ

    آج کی شام منانا ہے تیرے غم کو مجھے
    آج کی شام کسی یاد کی دہلیز پہ آ
Working...
X