Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Jab barish hoti hae KHUBSURAT GHAZAL Poetry by [ RABIA IQBAL RABI ]

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Jab barish hoti hae KHUBSURAT GHAZAL Poetry by [ RABIA IQBAL RABI ]

    بارش کی رم جھم نے ہار پہنا ہے نقرئی بوندوں کا
    سبز پتوں خوش رنگ پھولوں نے خود کو سجایا بوندوں سے
    بوندوں کے موتیوں کو دیکھا جو غور سے میں نے
    اک عکس نظر آیا وہ عکس تمہارا تھا،اور صرف تمہاراتھا
    جو دل میں سدا سے تھا، پر اب نظر آیا ہے،اور روح میں سمایا ہے
    چاہے ہو کوئی لمحہ، چاہے ہو کوئی ساعت،ابھرتی ہوئی صبح ہو
    یا ڈھلتی ہوئی شام ،بادل کی گرج ہو رم جھم پڑے پھوار
    ہر دم لبوں پہ رہتا ہے بس ایک تیرا نام اور صرف تیرا نام
    ہر لمحہ تیری صورت رہتی ہے نگاہوں میں،اور صرف نگاہوں میں
    لب رہتے ہیں خاموش اور چشم تر رہتی ہے ،یہ خوبصورت موسم
    اک آگ لگا تا ہے، تم یاد بہت آتی ہو جب بارش ہوتی ہے

    شاعرہ: رابعہ اقبال رابی
    Last edited by .; 2 May 2013, 14:12.
Working...
X