Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ثبوت ِ حق

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ثبوت ِ حق

    ثبوت ِ حق


    بہت حسیں تھی
    مجھے خدا کی قسم، وہ لڑکی بہت حسیں تھی
    وہ اپنے باطن کے حسن سے اس قدر منور تھی
    اتنی روشن تھی
    اور پھر اتنی باخبر تھی
    کہ اپنے ذہن و ضمیر کے اس جمال کو
    اہنے سیدھے سادے سے، بھولے بھالے سے، قدسیوں کے سے
    خال و خد میں چھپائے رکھتی تھی
    لیکن اس کی جمیل سوچوں سے جب شعائیں سی
    پھوٹتی تھیں
    تو اس کی انکھوں میں تارے سے جھلملانے لگتے تھے
    جیسے سورج کے باطن سے
    کائنات ِ حیات زر پوش ہو رہی ہو



    خدا، جو تخلیق ِ حسن کی انتہا پہ قادر ہے
    وہ جو اس انتہا پہ قادر پے
    وہ جو باطن کا عکس ظاہر پہ ڈالتا ہے تو معجزوں
    کی نمود ہو تی یے


    حسن کار ازل بھی ہے
    اور حسن کار ابد بھی ہے
    حسن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس کی جملہ صفات کا ایک ایسا عنوان ہے
    جس کے ایک ایک حرف سے
    وہ حسیں۔۔۔۔۔۔
    وہ بے حساب حد تک حسین
    وہ حسن ِ جذبہ و آرزو کا اک شہکار لڑکی
    ثبوت ِ حق بن کے جھانکتی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔



    :rose
    :(
Working...
X