Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

برج بابل

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • برج بابل

    برج بابل

    برج بابل کے بارے میں تو نے سنا؟؟؟

    برج کی سب سے اوپر کی منزل کے بارے میں تو نے سنا؟؟

    مجھ سے کلدانیوں، کاہنوں نے کہا
    برج کی سب سے اوپر کی منزل میں
    ایک تخت خواب قداست ہے
    جس پر خداوند آرام فرما رہا ہے
    خدا وند اُن کا خدا
    حضرت اقدس کبریا

    اور سرتا سر ارض بابل میں یعقوب کے مرد و زن
    جان کنی کی اذیت میں
    زندہ رکھے جا رہے ہیں
    یہی اُن کا مقسوم تھا
    اور ازل سے خداوند آسودہ ہے


    ۔
    :(
Working...
X