Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ایوب خاور,,,,,,,,تم اپنی صبحوں کے رنگ لکھنا کہ اپ

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ایوب خاور,,,,,,,,تم اپنی صبحوں کے رنگ لکھنا کہ اپ

    ایوب خاور


    تم اپنی صبحوں کے رنگ لکھنا کہ اپنی راتوں کے خواب لکھنا
    بس کرنا اتنا جہاں بھی رہنا میرے خطوں کے جواب لکھنا

    پھر اتنی فر صت کسےملے گی کہ مل بیٹھیں تو حال پوچھیں
    مگر خطوں میں ہر ایک وعدے ہر ایک قسم کا حساب لکھنا

    مجھے تو تم نے قریب رہ کر بھی خیر جو اذیتیں دیں
    تم اب جد ائی کے مو سمو ں میں اُ ٹھانا جو عذاب لکھنا

    کبھی جو کچے گھڑے کا قصہ تیری وفا کو غرور بخشے
    عبور جب بھی کرنا چاہے ملامتوں کا عذاب لکھنا

    تیری پر شانیوں کی خبریں یہ دکھی آنکھیں نہ پڑھ سکیں گی
    بدن میں کانٹے بھی چبھ رہے ہوں حرف گلہ گلاب لکھنا

    ہزار باتیں ہیں ،چار راتیں ہیں ،اس سے کیاکیا کہو گے خاور
    وہ چہرہ پڑھ پڑھ کے یاد کر لو وہ جا چکے تو کتاب لکھنا

Working...
X