"یہ شام میری کمزوری ہے"
مت پوچھ مجھ سے دوست میرے
کیوں شام ڈھلے ان آنکھوں میں
بےنام سی ایک اداسی کی
گھنگھور گھٹائیں رہتی ہیں
کیوں بے خود ہو کر اس لمحے
ڈھلتا ہوا سورج تکتا ہوں
آنکھوں میں کسی کا عکس لےٴ
کیوں بند کتابیں تکتا ہوں
مت پوچھ یہ وقت ہی ایسا ہے
مجھے دل پر زور نہیں رہتا
میں لاکھ چھپاتا ہوں لیکن
اشکوں کو روک نہیں سکتا
ایک قرض چکانے کی خاطر
یہ کچھ لمحوں کی چوری ہے
بس یوں ہی سمجھ لے یار میرے
یہ شام میری کمزوری ہے
.......
کیوں شام ڈھلے ان آنکھوں میں
بےنام سی ایک اداسی کی
گھنگھور گھٹائیں رہتی ہیں
کیوں بے خود ہو کر اس لمحے
ڈھلتا ہوا سورج تکتا ہوں
آنکھوں میں کسی کا عکس لےٴ
کیوں بند کتابیں تکتا ہوں
مت پوچھ یہ وقت ہی ایسا ہے
مجھے دل پر زور نہیں رہتا
میں لاکھ چھپاتا ہوں لیکن
اشکوں کو روک نہیں سکتا
ایک قرض چکانے کی خاطر
یہ کچھ لمحوں کی چوری ہے
بس یوں ہی سمجھ لے یار میرے
یہ شام میری کمزوری ہے
.......