Above Post

Collapse

تجھ سے بچھڑوں تو تری ذات کا حصہ ہو جاؤں - tujh say bichroun to

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • تجھ سے بچھڑوں تو تری ذات کا حصہ ہو جاؤں - tujh say bichroun to




    تجھ سے بچھڑوں تو تری ذات کا حصہ ہو جاؤں
    جس سے مرتا ہوں اسی زہر سے اچھا ہو جاؤں

    تم مرے ساتھ ہو یہ سچ تو نہیں ہے لیکن
    میں اگر جھوٹ نہ بولوں تو اکیلا ہو جاؤں

    میں تری قید کو تسلیم تو کرتا ہوں مگر
    یہ مرے بس میں نہیں ہے کہ پرندہ ہو جاؤں

    آدمی بن کے بھٹکنے میں ۔۔۔۔۔۔۔۔مزا آتا ہے
    میں نے سوچا ہی نہیں تھا کہ فرشتہ ہو جاؤں

    وہ تو اندر کی اداسی نے بچایا۔۔۔۔۔۔۔ورنہ
    ان کی مرضی تو یہی تھی کہ شگفتہ ہو جاؤں

    احمد کمال پروازی
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Below Post Add

Collapse
Working...
X